حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق اعلان کر دیا۔
اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 281 روپے 34 پیسے جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 289 روپے 71 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
گراوٹ کا سلسلہ جاری،انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لٹر کمی کی منظوری دی گئی، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لٹر کمی کی منظوری دے دی گئی۔
مٹی کے تیل کی نئی قیمت 201 روپے 16 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 175 روپے 93 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔