چینی چوری میں ملوث مل مالکان کیخلاف مقدمہ چلایا جائے گا، ایف بی آر

FBR

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چینی چوری میں ملوث مل مالکان کے خلاف مقدمہ چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

ایف بی آر کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر شوگر انڈسٹری میں ٹیکس چوری کے خاتمہ کے لیے پرعزم ہے اور فیلڈ فارمیشنز کی ٹیمیں ملک بھر کی شوگر ملوں پر تعینات کر دی گئی ہیں۔

چینی کی پیداوار، فروخت، کلیئرنس، اسٹاک اور دیگر سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے جبکہ چینی کی تیار کردہ یا فراہم کردہ ہر بوری پر ٹیکس اسٹیمپ لگانا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس اسٹیمپ نہ ہونے پر مال ضبط اور ڈیفالٹر کو 3 سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے اور چینی پر سیلز ٹیکس کی چوری کی کسی بھی کوشش سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ایف بی آر نے اعلان کیا کہ چینی چوری میں ملوث مل مالکان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں