یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع

petrol پیٹرول و ڈیزل

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری،یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے فی لیٹر پیٹرول 7 روپے 37 پیسے کی کمی متوقع ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 85 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے ۔

اس کے علاوہ مٹی کا تیل فی لیٹر 2روپے 82 پیسےکی کمی اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے تک کی کمی ہو سکتی ہے۔

گراوٹ کا سلسلہ جاری،انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں گردش کر رہی تھی کہ پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے تک کی کمی متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اگلے 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی منظوری سے کیا جائے گا۔

پاکستان میں پیٹرول کی موجودہ قیمت 281.34 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 296 روپے فی لیٹر ہے۔


متعلقہ خبریں