پی ایس ایل 9 ، جاوید آفریدی نے بڑا مطالبہ کردیا

JAVED AFRIDI

پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن9(پی ایس ایل )میں پشاور زلمی کے میچز پشاور میں منعقد ہونے چاہیے۔

سوشل میڈیا پر جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں مطالبہ کیا ہے کہا کہ اس بار پشاور زلمی کے میچز پشاور میں منعقد کروائے جائیں۔

پی ایس ایل 9: نسیم شاہ اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان معاملات حتمی مراحل میں داخل

انہوں نے کہا ہے کہ اب کوئی اگر مگر نہیں چلے گا ، ہمارے فینز کا پورا حق ہے کہ وہ اپنی ٹیم پشاور زلمی کے تمام میچز ہوم گراونڈ پر کھیلتا دیکھیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )9 کیلئے ڈرافٹ 2023 کا انعقاد وسط دسمبر میں متوقع ہے جبکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 فروری سے 24 مارچ تک کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں