بجلی کے لائن لاسز کو کم کیا جائے، نائب صدر عالمی بینک

world bank

عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کر دی۔

اپنے بیان میں عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی ضرورت نہیں ہے لیکن بجلی کے لائن لاسز کو کم کیا جائے۔

انہوں نے مقامی قرضوں کو موخرکرنے پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مقامی قرضے موخرکرانے سے بینکنگ سیکٹر اور سرمایہ کاری متاثر ہوسکتی ہے اس لیے پاکستان کو مقامی قرضے موخرکرانے کے عمل میں محتاط رہنا ہوگا۔

پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک قرار دے دیا گیا

نائب صدر عالمی بینک کا کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل سیاسی جماعتوں سے معاشی اصلاحات پربات چیت ہوئی ہے، معاشی اصلاحات کا عمل جاری رہنا چاہیے، معاشی پالیسیوں پر عملدرآمد ضروری ہے۔

مارٹن ریزر نے کہا کہ پاکستان کو ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 2 سے 3 فیصد تک بڑھانا ہوگا، محض ٹیکس وصولیاں کرنا کافی نہیں ہے، اخراجات اورٹیکس اصلاحات پرمل کرکام کرنے کی ضرورت ہے، زرعی شعبے کو سہولیات دیے بغیر ٹیکس ریونیو میں اضافہ مشکل ہوگا۔

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس دسمبرکے آخر میں ہوگا، رواں مالی سال میں پاکستان کو2 ارب ڈالرقرض دیا جائیگا۔


متعلقہ خبریں