امریکہ انتخابات میں مداخلت نہ کرے، روس نے خبردار کر دیا


ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ وہ روس کے انتخابات 2024 میں مداخلت نہ کرے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مارچ میں ہونے والے انتخابات میں مداخلت نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب روسو فوبیا میں مبتلا ہے اور امریکہ روسی وسائل کو لوٹنا چاہتا ہے۔

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ اگر کسی نے بھی روس کے انتخابات میں مداخلت کی تو اسے روس پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حماس نے12، اسرائیل نے مزید 30 قیدی رہا کر دیئے

واضح رہے کہ روس اور امریکہ کے تعلقات گزشتہ کئی دہائیوں سے کشیدہ ہیں اور روس کو اہم مواقعوں پر خدشات لاحق رہتے ہیں کہ امریکہ روس کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

روس یوکرین جنگ میں بھی امریکہ کی جانب سے یوکرین کو مختلف طریقوں سے امداد فراہم کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں