جنگ بندی کا دوسرا روز، حماس نے اسرائیلی قیدی رہا کر دیئے


تل ابیب: اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے دوسرے حماس نے مزید 17 قیدی رہا کر دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے حماس کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کر دی ہے۔ رہائی پانے والوں میں 13 اسرائیلی اور4 تھائی لینڈ کے شہری شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق رہائی پانے والے قیدی مصر میں ہلا ل احمر کے پاس ہیں اور رہا افراد کا قافلہ مصر سے اسرائیل پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے بھارت میں سفارت خانہ مستقل بند کر دیا

دوسری جانب فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے 2 اسپتالوں کا محاصرہ کر لیا ہے اور اسرائیلی فوج اسپتال آنے والے زخمیوں اور مریضوں کی تلاشی لے رہی ہے۔


متعلقہ خبریں