حکومت نے ملکی برآمدات کو سو ارب ڈالرز تک بڑھانے کا پلان تیار کرلیا

export برآمدات

حکومت نے ملکی برآمدات کو سو ارب ڈالرز تک بڑھانے کا پلان تیار کرلیا ہے۔

چینی صدر شی جین پنگ اور وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا،وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے برآمدات کو سو ارب ڈالرز تک پہنچانے کی حکمت عملی تیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق چین نے مارکیٹ میں پاکستان کی مصنوعات کو بڑے پیمانے تک برآمد کرنے کا پلان تیار کر لیا گیا،چین نے مارکیٹ میں ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانے کا پلان بھی تیار کرلیا ہے۔

ایک ہفتے کے دوران دالوں اور آٹے کی قیمت بڑھ گئی

وژن پاکستان کے تحت برآمدات 100 ارب ڈالرز تک پہنچائی جائیں گی، ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ پاکستانی صنعتکاروں کا وفد وزیر تجارت کے ہمراہ چین کا دورہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق چین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے کے پلان پر بات چیت ہوگی،ملک کی سب سے بڑی کمپنیوں کے سربراہان کا وفد بھی چین کا دورہ کرے گا۔


متعلقہ خبریں