مری کے جنگلات میں چیتے کی لمبی چھلانگ، ویڈیو وائرل


مری: پنجاب کے علاقے مری میں سامنے آنے والے چیتے کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

مری کے جنگلات میں سامنے آنے والی ویڈیو محکمہ وائلڈ لائف کے کارکن نے بنائی۔ جس کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ ہائی وے پولیس پوسٹ کے قریب انگوری کے قریب کی ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے کارکن کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیتا ایک بڑے درخت پر موجود ہے جہاں سے وہ ایک لمبی چھلانگ لگا کر جنگل میں غائب ہو گیا۔

واضح رہے کہ مری میں اکثر چیتے نظر آنے کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔ چند ماہ قبل بھی ایک چیتا رہائشی علاقے میں گھس آیا تھا جہاں اس نے ایک گھر میں 3 بکریوں کو ہلاک کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں