ایپکس کمیٹی کا اجلاس،آرمی چیف کی حکومت کو معاشی اقدامات کیلئے فوج کے تعاون کی پھر یقین دہانی

appex

ایپکس کمیٹی کا اجلاس،آرمی چیف کی حکومت کو معاشی اقدامات کیلئے فوج کے تعاون کی پھر یقین دہانی


خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی نے متفقہ طور پر دوست ممالک کے ساتھ رابطے کے لئے مختلف اقدامات کی منظوری دیتے ہوئے ان اقدامات کے تحت تصور کئے گئے مختلف منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

امام کعبہ کا پاکستان آنا پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے،آرمی چیف

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دوست ممالک کے ساتھ سٹرٹیجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے جمعہ کو ایپکس کمیٹی (ایس آئی ایف سی) کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔

نگران وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف، وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

متحدہ عرب امارات میں 2روز کی چھٹی کا اعلان

کمیٹی نے تعاون کی موجودہ سطح کا جائزہ لیتے ہوئے متفقہ طور پر دوست ممالک کے ساتھ رابطے کے لئے مختلف اقدامات کی منظوری دیتے ہوئے ان اقدامات کے تحت تصور کئے گئے مختلف منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے تعاون کے ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کرنے کے لئے متعلقہ وزارتوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئےتمام شراکت داروں کو طویل المدتی اقتصادی منافع کے حصول کی ہدایت کی۔

وفاقی کابینہ : کویت کیساتھ 7 معاہدوں کی منظوری

آرمی چیف نے حکومت پاکستان کے معاشی اقدامات کی حمایت کے لئے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کی یقین دہانی کرائی۔


متعلقہ خبریں