رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں موٹر سائیکلوں کی فروخت میں غیرمعمولی کمی

bikes

مختلف کمپنیوں کے موٹر سائیکلوں سے متعلق اہم خبر آگئی


ملک میں موٹر سائیکلوں اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی فروخت میں رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں 2روز کی چھٹی کا اعلان

پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال کے مذکورہ مہینوں میں ہونڈا موٹر سائیکلوں کی فروخت 3 لاکھ 45 ہزار 381 یونٹس سے 6 فیصد کم ہوکر 3 لاکھ 22 ہزار 260 یونٹس ہوگئی۔

سوزوکی موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جو 13 ہزار 532 یونٹس سے 4 ہزار 995 یونٹ رہ گئی۔

وفاقی کابینہ : کویت کیساتھ 7 معاہدوں کی منظوری

یاماہا موٹر بائیکس کی فروخت بھی 4 ہزار 856 یونٹس سے کم ہوکر 3 ہزار 237 یونٹس رہ گئی جبکہ روڈ پرنس موٹر بائیکس کی فروخت میں 52 فیصد کی غیر معمولی کمی دیکھی گئی جو 12 ہزار 194 یونٹس سے 5 ہزار 851 یونٹس پر آگئی۔

یونائیٹڈ آٹو موٹر سائیکلوں کی فروخت 6 فیصد کمی کے بعد 30 ہزار 337 یونٹس سے 28 ہزار 633 یونٹس ہوگئی۔

بلوچستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

یونائیٹڈ آٹو تھری وہیلر کی فروخت 521 یونٹس سے کم ہوکر 106 یونٹس رہ گئی جبکہ سازگار تھری وہیلر کی فروخت 33 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ہزار 907 یونٹس سے 3 ہزار 880 یونٹس تک پہنچ گئی۔

چنگچی تھری وہیلر کی فروخت ایک ہزار 977 یونٹس سے ایک ہزار 536 یونٹس ہوگئی جو 22 فیصد کم ہے۔


متعلقہ خبریں