امام کعبہ کا پاکستان آنا پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے،آرمی چیف

army cheif

امام کعبہ کی آرمی چیف سے ملاقات


آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امام کعبہ کی ملاقات ہوئی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے دورہ پاکستان پر امام کعبہ کو خوش آمدید کہا۔

آرمی چیف نے کہا کہ امام کعبہ کا پاکستان آنا پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے،دنیا بھر کے مسلمان حرمین شریفین سے بے پناہ عقیدت رکھتے ہیں۔

امام کعبہ صالح بن عبداللہ نے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے،اسلام کی غلط تشریحات کی کوئی گنجائش نہیں۔

ملاقات میں غزہ اور مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کی مذمت کی گئی ۔امام کعبہ نے امن، استحکام اورامت کے اتحاد کیلئے دعا بھی کی۔


متعلقہ خبریں