آئرلینڈ: ڈبلن میں چاقو حملے میں 5 افراد زخمی، ہنگامے پھوٹ پڑے


آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں چاقو حملے میں بچی سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے جس کے بعد شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈبلن میں چاقو حملے کے بعد شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور مشتعل افراد نے ٹرام سمیت کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

مظاہرین کی جانب سے امیگریشن کی سہولیات فراہم کرنے والے مقامات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کو پنوتی کیوں کہا ؟ نوٹس جاری، جواب طلب

پولیس کے مطابق چاقو حملے میں مبینہ طور پر ملوث شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو زخمی حالت میں اسپتال میں ہے۔

پولیس نے ہنگامہ آرائی پر قابو پانے اور مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا۔


متعلقہ خبریں