بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

Rain

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب اور سندھ کے مختلف میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند اور اسموگ چھائی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور موٹروے شدید دھند کی وجہ سے بند

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔


متعلقہ خبریں