190 ملین پائونڈ کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی ،بشریٰ بی بی، فرح گوگی سمیت 29 افراد کو ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش


وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی۔

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کا اجلاس ہوا جس میں نگران وزیرداخلہ سرفرازبگٹی، نگران وزیر مواصلات شاہد اشرف سمیت وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی ، اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی کابینہ ، حج پالیسی 2024ء میں ترمیم ، بینکوں کے ونڈ فال منافع پر 40 فیصد ٹیکس لگانے کی منظوری

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے بشریٰ بی بی ، مراد سعید، شہزاد اکبر، ذلفی بخاری اور فرح گوگی کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

کمیٹی نے 13 مختلف نوعیت کے کیسز کو ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش بھی کی اور عدلیہ کی ہدایات پر7 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی ہے۔اس کے علاوہ نظرثانی کیلئے پیش کی گئی اپیلوں میں سے 3 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی ہے۔کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو ارسال کی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں