چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع


لاہور کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی۔

انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عظمیٰ خان اور علمیہ خان عبوری ضمانت ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہوں یا باہر ، ٹاپ کے لیڈر ہیں ، ہم بہنیں الیکشن نہیں لڑیں گی ، علیمہ خان

اسد عمر اور زین قریشی عدالت پیش نہیں ہوئے، عدالت نے دونوں ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی، تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے، تفتیش بھی مکمل نہیں ہوئی مہلت دی جائے۔

 

 

 


متعلقہ خبریں