نئی دہلی: شادی کی تقریب میں رس گلے کم پڑنے پر جھگڑا، کئی افراد زخمی


نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی کی تقریب کے دوران رس گلے کم پڑنے پر جھگڑا ہو گیا جس میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتر پردیش کے علاقے آگرہ میں برج بھان کشواہا نامی شہری کی رہائش گاہ پر شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ شادی کی تقریب میں رس گلے بھی رکھے گئے تھے جن کی کمی نے شادی کی تقریب کو تھس نہس کر دیا۔

شادی کی تقریب کے دوران رس گلے کم پڑ گئے جو جھگڑے کی وجہ بنے جس نے ایک بڑے جھگڑے کی شکل اختیار کر لی۔

پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران تقریبا 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: سرکاری ملازمین کے دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا استعمال پر پابندی

واضح رہے کہ اس سے قبل اکتوبر 2022 میں بھی اتماد پور میں ایک شادی میں مٹھائی کی کمی جھگڑے کی وجہ بن گئی تھی جس میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں