ورلڈکپ فائنل ,فلسطین کی حمایت میں شرٹ پہنا شخص گراؤنڈ میں گھس آیا، کوہلی کو گلے لگا لیا

pal

ورلڈکپ فائنل میں فلسطینی پرچم والی شرٹ پہنے گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کی شناخت ہوگئی


احمد آباد میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ورلڈکپ کے فائنل میں فلسطین کی حمایت میں شرٹ پہنا شخص گراؤنڈ میں داخل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل میچ اس وقت روکنا پڑا جب ’فری فلسطین‘ کی شرٹ پہنے ایک نوجوان گراؤنڈ میں داخل ہو گیا اور بھارتی بیٹر ویرات کوہلی تک پہنچ گیا۔

گراؤنڈ انتظامیہ فوری طور پر متحرک ہوئی اور متعلقہ شخص کو پکڑ کر گراؤنڈ سے باہر لے گئی۔

یاد رہے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ کے دوران فلسطین کا پرچم لہرایا گیا تھا، جس پر 4 شائقین کرکٹ کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں