ورلڈکپ، فائنل کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئی کر دی گئی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ورلڈکپ کے فائنل معرکہ کی جیت کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی۔

ہم نیوز کے پروگرام ”جہاں کرکٹ وہاں ہم ” میں گفتگو کرتے ہوئے ثقلین مشاق نے کہا ہے کہ بھارت کی ٹیم نے فائنل میچ تک پہنچنے کیلئے بہت محنت کی ہے اور وہ اپنے ہوم گرائونڈ میں کھیل رہی ہے تاہم صورتحال ففٹی، ففٹی نظر آرہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا کی ٹیم کو ہلکا نہیں لیا جا سکتا وہ کئی موقعوں پر سرپرائز دے چکی ہے۔

ورلڈ کپ کے مجموعی میچز میں آسٹریلیا کا بھارت پر پلڑا بھاری

پروگرام میں سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی ٹیم کو ہلکا نہیں لیا جا سکتا وہ کسی بھی موقع پر گیم پلٹ سکتی ہے اور وہ افغانستان کیساتھ ایسا کر چکے ہیں ان کے منہ سے جیت چھین لی تھی۔

دونوں ٹیموں کے مابین فیصلہ کن معرکہ ہوگا اور دونوں ٹیموں کے جیتنے کے ففٹی ،ففٹی چانسز ہیں۔


متعلقہ خبریں