ورلڈکپ فائنل: 1992 کے فاتح کپتان کی جگہ ذکا اشرف کو خصوصی تحفہ دیے جانے کا امکان

ورلڈکپ فائنل: 1992 کے فاتح کپتان کی جگہ ذکا اشرف کو خصوصی تحفہ دیے جانے کا امکان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 کے ورلڈکپ فائنل میں 1992 کے سابق کپتان عمران خان کی جگہ ذکا اشرف کو خصوصی تحفہ دیے جانے کا امکان ہے۔

بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا ورلڈکپ فائنل آج احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا اور میزبان بھارت کی ٹیمیں دنیا کے سب سے بڑے ‘نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم’ میں ٹکرائیں گی۔

بنگلا دیشی کپتان شکیب الحسن کی ورلڈکپ کے بعد اچانک سیاست میں انٹری

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے 1975 سے 2019 تک جیتنے والی ٹیموں کے کپتانوں کو فائنل دیکھنے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میگا ایونٹ کے فائنل سے پہلے تمام فاتح کپتانوں کو خصوصی بلیزر پیش کیا جائے گا۔

ان کپتانوں میں کلائیو لائیڈ، کپل دیو، ایلن بارڈر، رانا ٹنگا، اسٹیو وا، رکی پونٹنگ، مہندرا سنگھ دھونی، مائیکل کلارک اور آئن مورگن شامل ہیں۔ 1992 کا ورلڈکپ جیتنے والے پاکستانی کپتان عمران خان میگا ایونٹ میں شرکت نہیں کریں گے۔

سعید اجمل کو قومی ٹیم کا اسپن باؤلنگ کوچ بنائے جانے کا امکان

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ فائنل سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے درخواست کی ہے کہ وہ عمران خان کا خصوصی تحفہ (بلیزر) لیں۔


متعلقہ خبریں