احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں شہباز شریف سمیت تمام ملزمان بری کر دیے

Shahbaz Sharif

احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔

احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین نے آشیانہ اقبال کیس پر فیصلہ سنایا اور شہباز شریف اور دیگر 10 ملزمان کو ریفرنس سے بری کردیا۔

سابق وزیراعظم سمیت دیگر ملزمان کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس 2018 میں دائر کیا گیا تھا جس میں بیورو کریٹس بھی نامزد تھے۔

مہنگائی کی طرح لوڈشیڈنگ سے بھی نجات دلائیں گے، شہباز شریف

بری ہونے والے ملزمان میں شہباز شریف کے علاوہ احد چیمہ، شاہد شفیق، فواد حسن فواد، عارف بٹ، اسرار سعید، امتیاز حیدر اور بلال قدوائی شامل ہیں۔

احتساب عدالت دو مرکزی ملزمان ندیم ضیاء اور کامران کیانی کو پہلے ہی ریفرنس سے بری کر چکی ہے۔


متعلقہ خبریں