زرمبادلہ کے ذخائر میں پھر کمی

State Bank

کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پاکستان میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی کمی ہو گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 7 ارب 39 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آ گئے اور مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب 53 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا جنوری 2024 میں گیس کی قیمتیں پھر بڑھانے کا عندیہ

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 13 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز ہیں۔


متعلقہ خبریں