قومی کرکٹ کیلئے نئی ذمے داری ملنے پر فخر ہے، محمد حفیظ

Hafeez Zaka

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹیم ڈائریکٹر مقرر کرنے پر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے لیے نئی ذمے داری ادا کرنے پر فخر ہے اور پرجوش ہوں، چیلنجنگ ذمے داری دینے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہوں، مل کر بہترین کارکردگی کی کوشش کریں گے اور کرکٹ مداحوں کو خوشیاں دیں گے۔


متعلقہ خبریں