سونا 500 روپے سستا ، فی تولہ 2 لاکھ ، 14 ہزار 300 کا ہو گیا

سونا gold

سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ روز سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں کمی ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 1986 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ جس کی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں  بھی فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کم ہو 2 لاکھ ، 14 ہزار ، 300 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 428 روپے کی کمی سے ایک لاکھ ، 83 ہزار 728 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ، پاکستان میں قیمتیں مستحکم

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93 روپے پر مستحکم رہی ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں