پی ٹی آئی کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ فرح گوگی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے اگر اس نے کرپشن کی ہے تو اسے سخت سزا ملنی چاہیے۔
لندن میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عثمان بزدار کی غلط چوائس کے بارے احساس ہو گیا تھا لیکن بعد میں ان کو ہٹانا مناسب نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف مقدمات بنانے والوں میں چیئرمین پی ٹی آئی کے چند قریبی لوگ شامل تھے، مجھ پر مقدمات بنانے والا ایک شخص وعدہ معاف گواہ بن گیا جبکہ دوسرا ملک چھوڑ کر چلا گیا۔
تین برسوں میں فرح گوگی کے اثاثوں میں 4 ہزار 520 ملین روپے کا اضافہ
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری تحریک انصاف نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کی تھی، جناح ہاؤس پر حملے کی سخت مذمت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پچاس فیصد بھی پلیئنگ فیلڈ ملی تو انتخابات جیت جائیں گے، ان کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کے لئے کام شروع ہو چکا ہے۔
انہوں نے پاکستان کی معاشی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شفاف انتخابات ہی ملک میں معاشی استحکام لائیں گے۔ انہوں نے رنگ روڈ اسکینڈل کو اپنے خلاف سازش قرار دیا۔