بیرون ممالک تعینات ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ آفیسرز کی فہرست سینیٹ میں پیش

SENATE

اسلام آباد(ابو بکر، ہم انویسٹی گیشن ٹیم )پاکستان سے باہر بیرون ممالک تعینات ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ آفیسرز کی فہرست سینیٹ میں پیش کر دی گئی، وزارت تجارت کی طرف سے تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ممالک پاکستان کے سفارت خانوں میں تجارتی مشن پر تعینات ٹریڈ قونصلرز کی تعداد سینیٹ میں پیش کر دی گئی ہیں، وزارت تجارت کی فراہم کردہ فہرست کے مطابق بیرون ممالک تعینات ٹریڈ قونصللرز کی مجموعی تعداد57 ہے۔

حکومت پاکستان بیرون ممالک میں تعینات ٹریڈ افسران کو لاکھوں روپے تنخواہیں، ہزاروں ڈالر کی دیگر الائنس اور مراعات دیتی ہے۔

ٹریڈ قونصلرز کابل، پیرس، بیجینگ، ٹوکیو، جدہ، ریاض، قاہرہ، میکسیکو، ڈھاکہ اور دیگر شہروں میں تعینات ہیں۔ جبکہ گزشتہ سالوں سے نیو دہلی، کوالالمپور، قندھار میں ٹریڈ قونصلرزکی پوزیشنیں خالی ہیں۔ بیرون ممالک تعینات ان آفیسرز کا تعلق کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ سے ہے۔

اس کے علاوہ دوسرے گروپ کے افسران کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔


متعلقہ خبریں