ملک میں امید کا فقدان ہے، الیکشن سے پہلے پیٹرول مزید سستا ہوگا، مصدق ملک

ملک میں امید کا فقدان ہے، الیکشن سے پہلے پیٹرول مزید سستا ہوگا، مصدق ملک

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے بعد یقینی طور پر پاکستان میں معاشی استحکام آجائے گا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمار ے ملک میں اس وقت امید کا فقدان ہے۔ اسٹرکچرل تبدیلیوں اور درست حکمت عملی کے ساتھ غربت سے نکل سکتے ہیں۔

پیٹرول 10سے 15 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ منتخب حکومت کو ایک ڈیڑھ سال مشکل فیصلے کرنا ہوں گے اس کے بعد ملک ترقی کے سفر پر آگے بڑھ جائے گا۔ الیکشن سے پہلے پیٹرول مزید سستا ہوگا تاہم ملک کی آمدن بڑھانے کے ذرائع بنانا پڑیں گے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ سیاسی جماعتیں معیشت پر اپنا اپنا نقطۂ نظر لے کر چل سکتی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے معاشی ایجنڈا کا مرکزی نکتہ غریب آدمی ہوگا، ملک میں سرمایہ کاری اور بزنس کیلئے رکاوٹیں دور کریں گے۔

چین کا پیٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کمی کا اعلان

خیال رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 16 نومبر سے 10 سے 15 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں