موٹر وے پر بدھ سے اوور لوڈنگ گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد

moterway

شدید دھند موٹروے ایم ٹو اور تھری مختلف مقامات پر بند


نیشنل ہائی وے و موٹروے پولیس کی جانب سے 15 نومبر سے ملک کی تمام موٹریز و قومی شاہراہوں پر سامنے کی اوور لوڈنگ پر دی جانے والی رعایت کو ختم کر کے اوور لوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

آٹا مزید مہنگا ہوگیا

تفصیلات کے مطابق اعلی حکام کا ایک اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ موٹرویز و ہائی ویز پر اوولوڈنگ پر قابو پانے کیلئے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے 100فیصد ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم پر مکمل عمل درآمد کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا اور اس میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

امریکی ڈالر سستا ہونے سے ملکی قرض میں 1675 ارب روپے کی کمی

سیکرٹری مواصلات شیر عالم محسود نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے اعلی حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایکسل لوڈ کنٹرول ایک قومی مسئلہ ہے جس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔

مری ، نتھیا گلی میں برفباری ،مسافروں کیلئے ایڈوائزری جاری

اوور لوڈنگ کی وجہ سے ہماری شاہراہیں بہت کم عرصے میں تباہ ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کر نا پڑرہا ہے۔


متعلقہ خبریں