چین نے خنجراب پاس بند کر دیا

خنجراب ٹاپ پر برفباری کے باعث پاک چین سرحد 5 ماہ کیلئے بند کردی گئی

چین نے خنجراب پاس کو چار ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے علاقے سنکیانگ کی خنجراب پورٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق یہ پاس دسمبر سے مارچ تک بند رہے گا۔

آٹا مزید مہنگا ہوگیا

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پورٹ انٹری اور ایگزٹ مینجمنٹ اقدامات کے مطابق دونوں ممالک کو خنجراب پاس کو سال بھر کھلا رکھنے کے لیے سفارتی ذرائع سے سرحدی بندرگاہوں اور انتظامی نظام کے معاہدے میں ترمیم اور دستخط کرنے ہوں گے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ چین کا سٹیٹ پورٹ مینجمنٹ آفس اپنے حکام سے خنجراب پورٹ کو سال بھر کھولنے کی منظوری بھی طلب کرے گا۔

آئس لینڈ ، 800 زلزلے کے جھٹکے ، ہنگامی حالت نافذ

جب تک چین کا سٹیٹ پورٹ مینجمنٹ آفس ایک باضابطہ نوٹس جاری نہیں کرتا، خنجراب بندرگاہ پر دسمبر سے مارچ تک معمول کی کسٹم کلیئرنس جاری رکھے گی۔

کسی خاص ضرورت کی صورت میں سنکیانگ کی خنجراب پورٹ مینجمنٹ پاس کو عارضی طور پر کھولنے کے لیے درخواست دے گی۔

ایل پی جی سکینڈل ،اقبال زیڈ احمد 2 بیٹوں سمیت گرفتار

یاد رہے گذشتہ ماہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا تھا کہ یہ سڑک سال بھر کھلی رہے گی۔


متعلقہ خبریں