نوازشریف کو انصاف ملنے کی امید پیدا ہوئی ہے ابھی ملا نہیں،جاوید لطیف


پاکستان  مسلم لیگ ن کے سینئررہنما جاوید لطیف نے کہا ہےکہ کسی سیاسی جماعت اور لیڈر کے ہاتھ پاوں نہیں بندھے ہونے چاہئیں۔ 

ہم نیوز  کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمرعباس” میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ نوازشریف کو انصاف ملنے کی امید پیدا ہوئی ہے ابھی ملا نہیں، لوگ جانتے ہیں سلیکشن کمیٹی کے سامنے کون سی وی پیش کرتا رہا ہے۔

نواز شریف نے ترقی اور مفاہمت کی بات کی ، خرم دستگیر خان

انہوں نے کہا ک جمہوریت اور انتخابات میں باریاں نہیں ہوتیں ، جسے لوگ منتخب کریں گے وہ حکومت بنائیں گے، عوام سمجھ رہے نواز شریف ہی اس گرداب سے ملک کو نکال سکتا ہے۔

2018میں سلیکشن کمیٹی بنی تھی یہ بات درست ہے، 2002میں بھی سلیکشن کمیٹی نے کام کیا تھا، یہ بات ان سے پوچھیں کونسی سلیکشن کمیٹی ہے جس نے کسی کو سلیکٹ کیا ہے۔

نوازشریف جنرل نشست پر الیکشن لڑیں گے، رانا ثنااللہ

لیگی رہنما  کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو لو گ مسیحا سمجھ رہے ہیں، ہم اگر کسی کی بلیسنگ سے بنتے تو کہتے کہ سہولت کاری آج بھی ہو رہی ہے، کس نے آرمی چیف بننے سے پہلے دھرنوں کا اعلان کرایا تھا۔

انکا مزید کہناتھا کہ کسی سیاسی جماعت اور لیڈر کے ہاتھ پاوں نہیں بندھے ہونے چاہئیں، کیا کبھی سیاسی جماعتیں فوجی تنصیبات پر حملہ کرتی ہیں۔


متعلقہ خبریں