بورڈ کی معطلی ، سری لنکن ٹیم کی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں شرکت خطرے میں پڑ گئی

BULAWAYO, ZIMBABWE – JUNE 23: Wanindu Hasaranga of Sri Lanka celebrates after taking the wicket of Ayaan Khan of Oman (not pictured) during the ICC Men´s Cricket World Cup Qualifier Zimbabwe 2023 match between Sri Lanka and Oman at Queen’s Sports Club on June 23, 2023 in Bulawayo, Zimbabwe. (Photo by Mark Kolbe-ICC/ICC via Getty Images)


ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی دکھانے والی سری لنکن ٹیم کیلئے مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی پریس ریلیز میں سری لنکن بورڈ کو خبردار کیا گیا ہے کہ حکومتی مداخلت جیسے معاملات جلد حل نہ کیے گئے تو سری لنکن کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں شرکت سے محروم رہ سکتی ہے۔

سری لنکن ٹیم کی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی، پورا کرکٹ بورڈ فارغ

گزشتہ روز آئی سی سی بورڈ نے سری لنکا کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی تھی، بورڈ میٹنگ میں جائزہ لیا گیا کہ سری لنکن بورڈ بطور ممبر اپنی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے، خاص طور پر اپنے معاملات کو خود مختار طریقے سے چلانے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ گورننس، ریگولیشن اور/یا انتظامیہ میں کوئی حکومتی مداخلت نہ ہو۔

 


متعلقہ خبریں