اسرائیلی جارحیت، برطانوی رکن اسمبلی پارلیمنٹ میں رو پڑیں


لندن: برطانیہ کی رکن اسمبلی ناز شاہ پارلیمان میں تقریر کے دوران غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا تذکرہ کرتے ہوئے رو پڑیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی رکن اسمبلی ناز شاہ پارلیمان میں تقریر کے دوران اسرائیلی بمباری میں غزہ کے بچوں کے قتل عام کا تذکرہ کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ پاسکیں اور رونے پڑیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں بچوں کے قتل کی ایک ویڈیو دیکھی اور اپنے جذبات پر قابو نہیں پا سکی۔ اس ویڈیو میں جب بچی کو ملبے سے نکالا گیا تو اس نے بڑی معصومیت سے پوچھا کہ کیا میں مرگئی ہوں اور کیا آپ مجھے دفنانے کے لیے قبرستان لے جا رہے ہیں۔

ناز شاہ نے روتے ہوئے کہا کہ اس عمر کے بچے قبرستان کی بات نہیں کرتے وہ تو کھیل کود اور میدان کی باتیں کرتے ہیں لیکن غزہ کے بچے قبرستان کو یاد کر رہے ہیں۔

برطانوی رکن اسمبلی نے حکومت سے سوال کیا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کو بچوں کا قبرستان قرار دیا لیکن ہمارا ملک کب غزہ میں خونریزی رکوانے کے لیے عملی قدم اٹھائے گا؟


متعلقہ خبریں