سونا 200 روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 14ہزار ، 200 روپے ہو گئی

سونا (gold )

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 172 روپے اور 200 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

قیمتوں میں اضافے کےبعد کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 83 ہزار 642 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ، پاکستان میں سستا ہو گیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں فی تولہ 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی ، دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا اور قیمت ایک ہزار 988 ڈالر فی اونس پر مستحکم ہے۔


متعلقہ خبریں