ٹائم آؤٹ کا معاملہ ، اینجلو میتھیوز کی پریس کانفرنس کے بعد شکیب الحسن بھی خاموش نہ رہے

shakeeb ul hassan

ٹائم آؤٹ کا معاملہ اینجلو میتھیوز کی پریس کانفرنس کے بعد شکیب الحسن بھی خاموش نہ رہے، کھل کر بول پڑے


سری لنکن کھلاڑی اینجلو میتھیوز کے ٹائم آئوٹ کا معاملہ طول پکڑتا دکھائی دے رہا ہے۔

ٹائم آئوٹ کرنے کا معاملہ ، میچ کے بعد اینجلو میتھیوز پھٹ پڑے

تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے اینجیلو میتھیوز کے ٹائم آؤٹ پر بننے والے تنازع پر کہا کہ یہ آئی سی سی کا قانون ہے، انہیں ایسے آؤٹ کرنے پر مجھے کوئی افسوس نہیں کیونکہ اس سے ٹیم کی جیت میں مدد ملی۔

اینجلو میتھیوز نےٹائم آئوٹ کروانے پر بنگلہ دیشی کپتان سے میدان میں ہی بدلہ لے لیا

شکیب الحسن نے مزید کہا جب میتھیوز کے ہیلمٹ کا پٹا ٹوٹا تو ہمارا ایک پلیئر میرے پاس آیا اور کہا کہ اگر میں ٹائم آؤٹ کی اپیل کرتا ہوں تو وہ آؤٹ ہوجائیں گے۔

بابر اعظم، محمد رضوان نے سٹے باز کمپنیوں کی کروڑوں روپے کی پیشکش ٹھکرادی

امپائر نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں سنجیدہ ہوں؟ یہ آئی سی سی کا قانون ہے، مجھے نہیں معلوم کہ یہ صحیح ہے یا غلط، جب ہم فیلڈ میں تھے مجھے ایسا لگا جیسے میں جنگ میں ہوں۔


متعلقہ خبریں