کاش ورلڈکپ میں آپ بھی ہوتے، حریم کو نسیم شاہ کی یاد آنے لگی


معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو بھی بھارت میں جاری ورلڈکپ میں فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی کمی محسوس ہونے لگی۔

نسیم شاہ ستمبر میں ایشیا کپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی تکلیف کا شکار ہو کر ناصرف ٹورنامنٹ بلکہ ورلڈکپ سے بھی باہر ہو گئے تھے، بعد ازاں انگلینڈ میں نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری کی گئی جس کے بعد فاسٹ بولر نے ری ہیپ کا عمل شروع کر دیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد نسیم شاہ نے ٹوئٹر پر فخر زمان اور کپتان بابر اعظم کی تصویر پوسٹ کی اور شائقین کرکٹ کیلئے جاری پیغام میں لکھا کہ پی سی بی پر ہمیشہ یقین رکھیں۔

قومی کرکٹر نسیم شاہ، محمد حسنین اور احسان اللہ کا ری ہیب پروگرام جاری

نسیم نے اپنی ٹوئٹ میں وسیم جونیئر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ میری جان، کیا بات ہے آپ کی فاسٹ باؤلنگ کی،نسیم شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں بابر اعظم اور فخر زمان کی شاندار اننگز کی بھی تعریف کی۔

ٹوئٹ پر نسیم شاہ کے مداحوں نے مختلف تبصرے کرتے ہوئے نسیم شاہ کو یاد کیا۔ اس موقع پر حریم شاہ بھی نسیم شاہ کیلئے ٹوئٹ کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

حریم شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کاش آپ اس ورلڈکپ کا حصہ ہوتے، آپ کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے۔


متعلقہ خبریں