ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ، خیبر پختونخوا میں امتحانی مراکز کے آس پاس موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ

md cat

ایم ڈی کیٹ پیپر لیک کی تحقیقات مکمل


خیبرپختونخواہ حکومت نے ایم ڈی کیٹ امتںحان کے حوالے سے پلان اور قواعد و ضوابط تیار کر لیے۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے میں 26 نومبر کو منعقد ہونے والے میڈیکل داخلہ ٹیسٹ کیلئے پشاور سمیت گیارہ اضلاع  ڈی آئی خان، کوہاٹ، مردان، لوئر دیر، سوات اور ابیٹ آباد میں امتحانی مراکز قائم کیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق ٹیسٹ کیلئے پرنٹنگ و دیگر اہم اقدامات پشاور پولیس کی زیر نگرانی کی جائے گی جبکہ امتحانات کیلئے ڈیوٹی عملے کی تفصیلات خیبر میڈیکل یونیورسٹی جاری کرے گا۔

خیبر پختونخوا اور سندھ میں ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ انعقاد کیلئے ایپلی کیشن پورٹل کھولنے کا فیصلہ

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے امتحانی مراکز تک تمام تر امتحانی سامان کی ترسیل پولیس کی نگرانی میں ہو گی ، امتحان کیلئے واک تھرو گیٹ سمیت تمام تر سکیورٹی اقدامات کیلئے پولیس کو ایف آئی اے کی معاونت حاصل ہو گی، اس کے علاوہ امتحانی ہال میں لیڈیز پولیس کو بھی تعینات کیا جائے گا، ٹیسٹ کے اوقات کے دوران تمام مراکز کے نزدیکی موبائل ٹائورز کے سروسز کو معطل کیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق تمام محکموں کے سیکرٹریز اور دیگر انتظامی افسران کو اعتماد میں لیکر تمام امتحانی معاملات سے دور رکھا جائیگا، پولیس صرف سکیورٹی کے فرائض انجام دے گی۔

خیبر پختونخوا میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 26 نومبر کو دوبارہ منعقد کرانے کا فیصلہ

تمام امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے ، ڈیوٹی عملہ ، طلبہ پر موبائل کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی ، کسی بھی ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت کا عملہ تعینات رہے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں