جنگ بندی سے حماس کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع مل جائے گا، امریکہ


عمان: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی سے حماس کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع مل جائے گا۔ اسرائیل کو اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام اقدامات کرنے چاہیئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اردن میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ ساتھ گول میز کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے غزہ جنگ بندی پر اپنے خدشات کا اظہار کر دیا۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی گئی تو حماس کو دوبارہ منظم ہونے اور حملے کرنے کا موقع مل جائے گا تاہم شہریوں کے تحفظ، امداد اور غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے انسانی وقفہ کارآمد ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گول میز کانفرنس میں غزہ میں امداد کا سلسلہ برقرار رکھنے کے طریقوں پر بات ہوئی۔ روزانہ رفح کراسنگ سے 100 امدادی ٹرک غزہ جا رہے ہیں لیکن یہ ناکافی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترک صدر کا اسرائیل کے ساتھ رابطے منقطع کرنے کا اعلان

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کو شہریوں کی حفاظت کے تمام اقدامات کرنے چاہیئیں اور مشرق وسطیٰ کے ممالک اسرائیل حماس تنازع نہ پھیلنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے قطری وزیر اعظم سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات کی ہے۔


متعلقہ خبریں