فخر زمان ورلڈ کپ میں 20 اوورز سے قبل سنچری کرنے والے پاکستان کے پہلے بیٹر

fakhar zaman

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان ورلڈ کپ میچ میں 20 اوورز سے قبل سنچری مکمل کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے تیسرے بیٹر بن گئے۔

فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ہدف کے تعاقب کے دوران اننگز کے 19.2 اوورز میں سنچری بنا کر پہلے قومی بیٹر ہونے کا کارنامہ سرانجام دیا۔

فخر زمان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے حریف باؤلرز کی خوب دھنائی کرتے ہوئے 63 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔

قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 126 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ 2023، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کر دیا

اس سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما نے رواں ورلڈ کپ کے دوران افغانستان کے خلاف میچ میں اننگز کے 17.2 اوورز میں اپنی سنچری مکمل کی تھی جبکہ سابق کینیڈین بیٹر جان ڈیوڈسن نے 2003 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ کپ کے میچ میں 18.6 اوورز میں اپنی سنچری مکمل کی تھی۔


متعلقہ خبریں