فخر زمان نے سب سے زیادہ قومی چھکوں کا ریکارڈ برابر کر دیا


قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ چھکوں کا قومی ریکارڈ برابر کر دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں فخر زمان نے شاہد آفریدی کا ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا قومی ریکارڈ برابر کر دیا۔

فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 81 گیندوں پر 126 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ان کی اننگز میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ 2023، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کر دیا

واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد آفریدی نے سری لنکا کے خلاف 1996 میں اپنی ریکارڈ ساز اننگز میں 11 چھکے لگائے تھے۔

اس کے علاوہ فخر زمان نے 63 گیندوں پر 9 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے کیریئر کی 11 ویں سنچری بنائی جو ورلڈ کپ میں ان کی پاکستان کی طرف سے تیز ترین سنچری ہے۔


متعلقہ خبریں