پاکستان نیوزی لینڈ میچ میں بارش کی انٹری، میچ کا آغاز ہو گیا


پاکستان نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران بنگلورو میں وقفے کے دوران  بارش شروع ہو گئی، بارش ختم ہوتے ہی میچ شروع کر دیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 402 رنز کا بڑا ہدف دیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اہم میچ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں کھیلا جارہا ہے جہاں بارش کی وجہ سے اسٹیڈیم میں پچ کو کور سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 402 رنز کا ہدف دے دیا

نیوزی لینڈ نے پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے اور اس کے چھ کھلاڑی آئوٹ ہوئے، پاکستانی بائولر نیوزی لینڈ کے بیٹرز کو رنز بنانے سے روکنے میں ناکام رہے۔

اس موقع پر بھارتی شہر بنگلورو میں بارش نے انٹری دی ہے جس کی وجہ سے میچ رک گیا ہے، اگر یہ میچ پاکستان ہار جاتا ہے تو پھر پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے چانسز بالکل ختم ہو جائیں گے۔


متعلقہ خبریں