بلوچستان کے علاقے بیلہ میں 3.2 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

زلزلہ (earth quake)

بلوچستان کے علاقے بیلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز مطابق زلزلہ کی شدت 3.2 اور گہرائی 22 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز 16 کلو میٹر دور شمال میں تھا۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا.

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

انڈونیشیا میں 6.1 شدت کا زلزلہ ، عمارتوں کا ملبہ گرنے پر لوگوں نے گھر خالی کر دیئے

واضح رہے جمعے اور ہفتے کی رات گئے نیپال اور بھارت کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے 500 کلو میٹر دور جاجرکوٹ ضلع میں کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ جس کے باعث 128 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں