فیس بک ریلز کا نیا فیچر متعارف

فائل فوٹو


کیلیفورنیا: مقبول سوشل نیٹ ورک فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے ریلز کی کارکردگی کا موازنہ کرنے والا فیچر متعارف کروا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریلز اے/بی ٹیسٹنگ ٹول کا یہ اہم فیچر مارکیٹنگ اور اشاعت کا ایک عام طریقہ ہے جس میں کنٹینٹ کا اس اعتبار سے موازنہ کیا جاتا ہے کہ کس طریقے سے زیادہ انگیجمنٹ حاصل کی جاسکتی ہے۔

مثال کے طور پر کسی خبر کے لیے ناشر مختلف سرخیوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ قارئین کی توجہ کس سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وہ ایپس جو آپ کے موبائل فون کی بیٹری تیزی سے خرچ کرتی ہیں

فیچر کے تحت ریلز میں تخلیق کار ٹیسٹ کے لیے ایک ویڈیو میں 4 مختلف تھمب نیلز اور کیپشنز رکھ سکیں گے۔ ریلز کے مختلف ورژنز تخلیق کار کے مختلف فالوورز کو 30 منٹ تک دیکھ سکیں گے۔ ٹیسٹ کے دورانیے جس ورژن کو زیادہ ویوز ملیں گے وہ کامیاب قرار دیا جائے گا۔ یہ فیچر فی الحال موبائل صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کا مزید کہنا ہے کہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت کے ٹولز بھی متعارف کرائے جائیں گے تاکہ کیپشن اور تھمب نیلز بنائے جاسکیں۔


متعلقہ خبریں