ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکہ، 5 شہید، 20 افراد زخمی


ڈیرہ اسماعیل خان میں  ٹانک اڈے کے قریب دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹانک اڈہ پر پولیس وین کے قریب دھماکہ ہوا، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حملے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے موقع پر کھڑی متعدد موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس ذرائع نے دھماکے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔


متعلقہ خبریں