حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملے، متعدد افراد زخمی


فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے لبنان سے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کیے جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس کی جانب سے شمالی اسرائیل کے علاقے کریات شمونہ میں 12 راکٹ  داغے گئے۔ جس کے نتیجے میں کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ غزہ میں جاری لڑائی کے دوران گزشتہ روز حماس کے حملے میں مزید 16 اسرائیلی فوجی مارے گئے جن کی اسرائیلی حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی جبکہ حماس کی جانب سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں اسرائیلی فوجیوں کے ٹینک کو تباہ کرتے دکھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا فلسطین کیلئے 5 کروڑ ریال عطیہ کرنے کا اعلان

حماس ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا نقصان کہیں زیادہ ہے جو بتایا نہیں جا رہا ہے اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اپنی عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں