ایک ہزار زخمی فلسطینی بچوں کو علاج کیلئے متحدہ عرب امارات لانے کا اعلان


متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اسرائیلی حملوں میں زخمی ایک ہزار فلسطینی بچوں کو علاج کے لیے یو اے ای لانے کا اعلان کر دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے کہا ہے کہ ایک ہزار زخمی فلسطینی بچوں کے اہلخانہ کو بھی متحدہ عرب امارات لایا جائے گا، بچوں کو علاج مکمل ہونے کے بعد اپنے وطن واپس پہنچایا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات کا فلسطینیوں کیلئے 2 کروڑ ڈالر کی امداد بھجوانے کا اعلان

شیخ عبداللّٰہ بن زاید نے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کی صدر سے رابطہ کر کے زخمی فلسطینی بچوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے طریقہ کار پر بات چیت کی۔ انہوں نے غزہ میں شہریوں کے لیے خوراک اور طبی امداد کی ترسیل کی ضرورت پر زور دیا۔

 


متعلقہ خبریں