پنجاب بھر میں سموگ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

smoge

شہری رواں ہفتے محتاط رہیں محکمہ موسمیات نے پیشگی خبردار کردیا


وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت انسداد اسموگ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران  پنجاب بھر میں سموگ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ماہرین ماحولیات نے اسموگ سے متعلق اجلاس میں بریفنگ دی ۔

کیپٹن (ر) صفدر پر بغاوت کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں چھٹی اور ٹرانسپورٹ بند کرنے سے فرق نہیں پڑے گا۔

ایک ماہ کیلئے تمام سرکاری و نجی ا سکولوں میں طلبا و طالبات کیلئے ماسک لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ طلباو طالبات کی صحت کے لیے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔

چنگان ماسٹر موٹرز کا گاڑیوں کی قیمتوں میں ساڑھے 4 لاکھ روپے تک کمی کا اعلان

عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں،صوبائی وزراء کو کل سے سرکاری و نجی اسکولوں کے دورے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گھروں کی تعمیر کے دوران مٹی، ریت اور ملبہ پر چھڑکاؤ نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

کمشنر لاہور ڈویژن، محکمہ بلدیات اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

3 بڑی کار کمپنیوں کے لائسنس معطل

اسموگ کے دوران کاشتکاروں کے خلاف چالان واپس لینے کا حکم دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اس ضمن میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو ہدایات دیں۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کاشتکار بھائی فصلوں کی باقیات نہ جلائیں بلکہ انہیں مناسب طریقے سے تلف کریں۔

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں