اسرائیلی مغوی خواتین نے جنگ کا ذمہ دار نیتن یاہو کو قرار دے دیا


غزہ: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے قید میں موجود 3 اسرائیلی خواتین کا ویڈیو بیان جاری کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس کی جانب سے یرغمال بنائی گئی خواتین کا ویڈیو بیان جاری کر دیا گیا۔ جس میں خواتین نے جنگ کا ذمہ دار اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو قرار دے دیا۔

قیدی خواتین نے نیتن یاہو سے اپیل کی کہ ہمیں بچانے کے لیے اسرائیل فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے۔ نیتن یاہو کی سیاسی و فوجی پالیسیوں کی قیمت عام شہری چکا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حماس کی حمایت، عرب اسرائیلی اداکارہ پر فرد جرم عائد

انہوں نے کہا کہ ہم 23 روز سے قید میں ہیں لیکن اسرائیلی حکومت نے کوئی مثبت اقدام نہیں کیا۔ نیتن یاہو کی غلط پالیسیاں اور ہٹ دھرمی ہماری جان لے گی۔


متعلقہ خبریں