بابر کی واٹس ایپ چیٹ لیک کرنیکا معاملہ، وقار یونس پھٹ پڑے


قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پرسنل واٹس ایپ چیٹ لیک کرنے کے معاملے پر آواز اٹھا دی.

پاکستان کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف کی جانب سے پی سی بی کے بڑوں کے بابر اعظم کے میسجز کا جواب نہ دینے کے دعوے کے بعد سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ معاملہ زیر بحث ہے۔

سوشل میڈیا پر بیان میں بابر اعظم کی پرسنل چیٹ چینل پر دکھانے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا کرنے کی کوشش کررہے ہیں آپ لوگ؟ یہ نہایت مضحکہ خیز عمل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خوش ہوگئے آپ لوگ۔ براہ مہربانی بابر اعظم کو اکیلا چھوڑ دیں۔ بابر اعظم پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں۔

گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں بابر اعظم کی سی ای او پی سی بی سلمان نصیر کے ساتھ پرسنل چیٹ دکھائی جسے لائیو شو کے دوران ٹی وی پر نشر بھی کیا گیا۔


متعلقہ خبریں