انٹر بینک میں ڈالر 45 پیسے مہنگا ، قیمت 281 روپے ہو گئی


کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 45 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر 281 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے احتتام پر ڈالر 280 روپے 55  پیسے پر بند ہوا تھا۔

آخری کاروباری روز ڈالر کی قدر میں 48پیسے اضافہ

دوسری جانت اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 434 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 51 ہزار378 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز100 انڈیکس 50 ہزار 944 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں