نسیم شاہ تیزی سےصحت یاب ہونے لگے

NASEEM SHAH

پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنی انجری سے متعلق سوشل میڈیا پر مداحوں کو اچھی خبر دیدی۔ 

تفصیلات کے مطابق اپنے جاری پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ فٹنس کی بحالی کا عمل عمدگی سے جاری ہے، ڈاکٹر امتیاز اور ان کی ٹیم مجھے دوبارہ میدان میں اترنے کے قابل بنانے میں مصروف ہیں۔

نسیم شاہ کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ راستہ مشکل، تنہا اور نہ ختم ہونے والا ہے لیکن دعاؤں کی بدولت میں خود کو بہتر ، فٹ اور دن بہ دن مضبوط محسوس کر رہا ہوں۔

 


متعلقہ خبریں